May 19, 2019

نوبیاہتا جوڑے کی فیس بک پرلائیو خودکشی

نوبیاہتا جوڑے کی فیس بک پرلائیو خودکشی
Photo Credit To imagine

بنگلور12 مارچ (اردولیکس) ہندوستان کی ریاست کرناٹک میں لومیارج کرنے والے ایک جوڑے نے فیس بک پرلائیواجتماعی خودکشی کرلی۔ بنگلورضلع کے موڈی گیرے سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ رکشتا اور27 سالہ شیشادری کا الگ الگ طبقات سے تعلق تھا۔ وہ ایک دوسرے سے محبت کرتے تھےجبکہ ان کے گھروالے ان کے رشتہ کے خلاف تھے۔ ایک مہینہ پہلے ان دونوں نے گھرسے فرارہوکر شادی کرلی تب سے انھیں اپنے گھروالوں سے جان کا خطرہ لاحق تھا۔ کل ان دونوں نے علاقہ موڈی گیرے کے قریب فیس بک پرلائیو اپنی محبت اورشادی کی تفصیلات کے ذکر کرتے ہوئے ایک ساتھ درخت سے پھانسی لے لی۔

Post source : Urduleaks news network