May 19, 2019

ضلع عادل آباد میں کارکوآگ لگ گئی۔ مسافرین طورپرمحفوظ

ضلع عادل آباد میں کارکوآگ لگ گئی۔ مسافرین طورپرمحفوظ

عادل آباد 13 مارچ (اردولیکس) ضلع عادل آباد کے نیراڈی گونڈہ منڈل میں نیشنل ہائی وے پرایک کارکو آگ لگ گئی۔ یہ حادثہ آج اس وقت پیش آیا جب ایک کارضلع نرمل سے عادل آباد کی طرف جارہی تھی۔ اس کارمیں قریب 5 افراد مسافرین سوارتھے کہ اچانک کارمیں آگ بھڑک اٹھی۔ کارڈرائیورکررہے اعجازنے فوری گاڑی روک دی اورمسافرین کو گاڑی سے اتاردیا۔ آتش فروعملہ کے پہنچے تک کارمکمل طورپرجل کرخاکسترہوگئی تھی۔ اس حادثہ میں کارسوارافراد کرشماتی طورپرمحفوظ رہ گئے۔

Post source : Urduleaks news network