May 20, 2019

فیس بک اور انسٹاگرام کئی گھنٹے کام نہیں کیا

فیس بک اور انسٹاگرام کئی گھنٹے کام نہیں کیا

حیدرآباد ۔14 مارچ ( اردو لیکس)  ہندوستان کے علاوہ دنیا کے کئی ممالک میں چهارشنبه کی رات مشہور سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک اور انسٹاگرام نے یوزرس کو کافی پریشان کیا ۔جس سے یوزرس کو فوٹو یا کانٹینٹ پوسٹ کرنے میں کافی دشواری ہوئی اور مسیج کرنے میں بھی پریشانی ہوئی ۔بتایا گیا ہے کہ موبائل یوزرس کو فیس بک اتنی پریشانی نہیں ہوئی البتہ ڈیسک ٹاپ کے یوزرس کو زیادہ پریشانی ہوئی تھی ڈائرکٹ مسیج اور کانٹینٹ پوسٹ کرنے والا بٹن نظر نہیں آرہا تھا کئی گھنٹوں تک یہ دشواری دیکھی گئی ۔جس پر فیس بک انتظامیہ نے اپنے افیشیل پیج پر یوزرس کے لئے ایک پیعام جاری کرتے ہوئے اس مسئلہ سے جلد سے جلد نمٹنے کا تیقن دیا ۔

Post source : urduleaks news network