March 23, 2019

شادی کے منڈپ میں دلہن پرفائرنگ

شادی کے منڈپ میں دلہن پرفائرنگ

اترپردیش ۔14 مارچ ( اردو لیکس) اترپردیش میں ایک جنونی عاشق نے کسی اورسے شادی کرنے پرمنڈپ میں دلہن پرفائرنگ کردی اورپھر اس نے خود پربھی گولی چلا لی۔ یہ افسوسناک واقعہ رائے بریلی ضلع کے غازی پورمیں پیش آیا۔ مقامی وجیندرنامی نوجوان آشا نامی لڑکی سے محبت کرتا تھا۔ لڑکی کے گھروالے شادی کے خلاف تھے۔ ماں باپ کے دباومیں آکرلڑکی دوسرے لڑکے سے شادی کیلئے تیارہوگئی۔ آج لڑکی کی شادی تھی۔ شادی کے منڈپ میں لڑکی دلہن بنی بیٹھی تھی کہ وجیندرہاتھ میں ریوالورلئے وہاں پہنچا اس نے پہلے لڑکی کو گولی ماردی اوراس کے بعد خود پربھی گولی چلالی۔ دلہن موقع پرہی ہلاک ہوگئی جبکہ نوجوان ہاسٹل منتقل کرنے پرجانبرنہ ہوسکا۔ اس واقعہ کے بعد سنسنی پھیل گئی اورشادی کی تقریب میں موجود مہمان خوفزدہ ہوگئے۔

Post source : Urduleaks news network