May 19, 2019

سدرشن ٹی وی کے خلاف 50 لاکھ روپے کا جرمانہ

سدرشن ٹی وی کے خلاف 50 لاکھ روپے کا جرمانہ

نئی دہلی۔14 مارچ ( اردو لیکس )سدرشن نیوز کے ایڈیٹر اور چیف منیجنگ ڈائرکٹر سریش چوہانكے کو کیرالا کی ایک مقامی عدالت نے جھوٹی اور من گھڑت نیوز نشر کرنے پر 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے ہندوستان میں ہیرے اور جوہرات فروخت کرنے والی مشہور کمپنی ملبار گولڈ کی جانب سے سدرشن ٹی وی کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ پیش کیا گیا تھا سدرشن ٹی وی نے ملبار گولڈ کے خلاف سدرشن ٹی وی نے ایک ویڈیو کی مارفینگ کرتے ہوئے ایسی نیوز نشر کی تھی جس میں ملبار گولڈ کمپنی نے پاکستان کی یوم آزادی تقریب منائی ۔سدرشن ٹی وی کی اس حرکت کے خلاف ملبار گولڈ کے مینیجنگ ڈائرکٹر ایم پی احمد نے ہتک عزت کا دعویٰ پیش کیا تھا

Post source : Urduleaks news network