May 19, 2019

ادارہ فیض القاسم نعمانیہ حراپور کے زیرِ اہتمام قائم مکاتبِ قرآنیہ کے سالانہ اجلاس کا مشاورتی اجلاس

ادارہ فیض القاسم نعمانیہ حراپور کے زیرِ اہتمام قائم مکاتبِ قرآنیہ کے سالانہ اجلاس کا مشاورتی اجلاس

عادل آباد 14/مارچ(اردو لیکس)حافظ و قاری مولانا سید رضوان اسعدی کی اطلاع کے مطابق آج بروز جمعرات ادارہ فیض القاسم نعمانیہ حراپور منڈل اندرویلی ضلع عادل آباد میں ادارہ ھذا کے زیرِ اہتمام تین منڈلوں اوٹنور اندرویلی و گڑھی ہتنور میں قائم مکاتبِ قرآنیہ کے معلمین کا مشاورتی اجلاس عمل میں آیا۔اس اجلاس میں ہر سال کی طرح امسال بھی مکاتبِ دینیہ کے سالانہ اجلاس عمدہ انداز میں انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔جو ان شاءاللہ 6 اپریل بروز ہفتہ بوقت صبح 10 تا ظہر بمقام ادارہء ھذا منعقد ہوگا۔اس اجلاس میں ملک و ریاست کے ممتاز علماء کرام بالخصوص خادم القرآن حضرت مولانا غلام احمد وستانوی صاحب مدظلہ کے فرزند ارجمند حضرت مولانا سعید احمد وستانوی صاحب مدظلہ شریک ہوں گے۔علاوہ ازیں ریاست کی ممتاز شخصیات کو مدعو کیا جائے گا۔اس اجلاس میں مکاتب کے طلبہ کا تعلیمی مظاہرہ ہوگا۔مسابقہ کے کامیاب طلبہ و طالبات کو زریں انعامات سے نوازا جائے گا۔نیز جمیع مکاتب کے پچاس طلبہ وطالبات جنہوں نے ناظرہ تکمیل قرآن کیا ہے۔سند و انعام سے نوازا جائے گا۔ اس موقع پر خاص بات یہ ہوگی کہ مکاتب کے سالانہ مسابقہ میں جن مکاتب کے طلبہ و طالبات اول دوم سوم سے کامیاب ہوئے ہیں ۔ان مکاتب کے معلمین کے درمیان قرعہ اندازی کے ذریعہ ایک معلم کو عمرہ کرایا جائے گا۔

اس موقع پر جمیع مکاتب کے معلمین شریک اجلاس تھے۔اور سبھی نے اجلاس کی کامیابی کے لئے مہم چلانے کا تہیہ کیا۔اور دعا پر مشاورتی اجلاس کا اختتام عمل میں آیا۔

Post source : Urduleaks news network