May 19, 2019

قابل اعتراض لباس میں سفر – دوشیزہ کو طیارے سے اتار دیا گیا

قابل اعتراض لباس میں سفر –  دوشیزہ کو طیارے سے اتار دیا گیا

نئی دہلی ۔14 مارچ ( ایجنسی)  قابل اعتراض لباس کے ساتھ سفر کرنے والی ایک 21 سالہ دوشیزہ کو طیارے سے اتار دیا گیا ۔یہ واقعہ لندن کے برمنگھم سٹی کے ایرپورٹ پر پیش آیا ۔جہاں 21 سالہ ٹرینی اکاونٹنٹ ایلیمی او کرنن کو قابل اعتراض لباس پہننے پر تھامس کوک ایرلاینس کے عملہ نے طیارے میں سفر سے انکار کردیا ۔یہ واقعہ 2 مارچ کو پیش آیا تھا دوشیزہ جب طیارے میں داخل ہورہی تھی اس وقت عملہ نے اسے یہ کہتے ہوئے سفر کی اجازت نہیں دی کہ اس طرح کے لباس پر سفر کرنے کی طیارے میں پابندی عائد ہے جس پر ایلیمی نے عملہ کے ساتھ کافی بحث وتکرار بھی کی ۔لیکن اسے سفر کرنے نہیں دیا گیا ۔اور وہ واپس ایرپورٹ سے لوٹ گئی ۔تاہم بتایا گیا ہے کہ ایرلاینس کے انتظامیہ نے عملہ کی اس حرکت پر دوشیزہ سے معذرت خواہی کی ۔

Post source : Agencies