March 23, 2019

ساس کی موت پرخوش بہو کا انجام

ساس کی موت پرخوش بہو کا انجام

ممبئی۔14 مارچ( اردو لیکس) ساس کی موت پرخوش ہونے والی خاتون کا اس کے شوہر نے قتل کردیا۔ یہ واقعہ ریاست مہاراشٹرا کے کولہا پور، اولڈ راج واڑہ میں پیش آیا۔ 9 مارچ کو مالتی نامی ضعیف خاتون کی موت ہوگئی تھی۔ خاتون کی موت پرجہاں سارا خاندان صدمہ میں تھا وہیں اس کی بہو 35 سالہ شبھنگی لوکھنڈے خوش تھی۔ اس نے باتوں باتوں میں اپنے شوہرسندیپ لوکھنڈے کے سامنے خوشی کا اظہارکردیا جس پر برہم شوہرنے اپنی بیوی کو چھت سے ڈھکیل دیا جس کی وجہہ سے اس کی موت ہوگئی۔ اس واقعہ کے بعد یہ افواہ پھیل گئی تھی کہ ساس کی موت کے غم میں بہو نے خودکشی کرلی ہے بعد ازاں حقائق کا انکشاف ہوا۔

Post source : Urduleaks news network