May 19, 2019

فیس بک، واٹس ایپ کی تیکنیکی خرابی سے ٹیلی گرام کو ہوا فایده

فیس بک، واٹس ایپ کی تیکنیکی خرابی سے ٹیلی گرام کو ہوا فایده

 

حیدرآباد ۔14 مارچ ( اردو لیکس) فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام میں چهارشنبه کے روز پیدا ہونے والی تیکنیکی خرابی سے ٹیلی گرام کو فایدہ ہوا ہے سوشل میڈیا میں تیزی کے ساتھ مقبول ہونے والے میسیجنگ ایپ ٹیلی گرام سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 30 لاکھ نئے یوزرس جڑ گئے ہیں اس بات کا انکشاف ٹیمی گرام کے بانی پاویل دوراے نے کیا ہے واضح رہے کہ ہندوستان کے علاوہ دنیا کے کئی ممالک میں چهارشنبه کی رات مشہور سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک اور انسٹاگرام کے علاوہ واٹس ایپ نے یوزرس کو کافی پریشان کیا تھا۔جس سے یوزرس کو فوٹو یا کانٹینٹ پوسٹ کرنے میں کافی دشواری ہوئی اور مسیج کرنے میں بھی پریشانی ہوئی تھی۔موبائل یوزرس کو فیس بک اتنی پریشانی نہیں ہوئی البتہ ڈیسک ٹاپ کے یوزرس کو زیادہ پریشانی ہوئی تھی ڈائرکٹ مسیج اور کانٹینٹ پوسٹ کرنے والا بٹن نظر نہیں آرہا تھا کئی گھنٹوں تک یہ دشواری دیکھی گئی تھی 

Post source : urduleaks news network