March 23, 2019

عادل آباد کے اوٹنور میں دسویں جماعت کے طلبہ میں امتحان کٹس کی تقسیم ۔ سینئر صحافی شاہد احمد توکل کو تہنیت

عادل آباد کے اوٹنور میں دسویں جماعت کے طلبہ میں امتحان کٹس کی تقسیم ۔ سینئر صحافی شاہد احمد توکل کو تہنیت

عادل آباد/اوٹنور 14 مارچ (اردو لیکس)سید غوث محی الدین ایجوکیشنل اينڈ ویلفیئرچاریٹیبل سوسائٹی کی جانب سے گورنمنٹ اسکول اردو ميڈيم اوٹنورسے وابستہ دسویں جماعت کے طلباء میں سالانہ امتحانات کے موقع پر طلباء کو سہولت فراہم کرنے کی غرض سے ، امتحانات کا پیاڈ، پین،اسکیل، پوچھ وغیرہ ضروری اشیاءتقسیم کی، جسکہ ذريعہ سے طلباء کى ہمت افزائی ہو گی،اور امتحانات میں سہولت کی فراہمی کا ذریعہ ہوگا ، پروگرام کا انعقاد آج بروز جمعرات اردو میڈیم اسکول میں لایا گیا ، اور طلباء کو مفید معلومات اور مشورہ سے آراستہ کیا گیا،
اس تقریب میں مہمان خصوصی
بی ڈیویڈ یسوع داس DSP صاحب ا اوٹنور، اور سر کل انسپکٹر ونود صاحب ، الحاج مولانا محمد کلیم قاسمی صاحب، امام و خطیب جامع مسجد و عیدگاہ اوٹنور
شاہد احمد توکل، صدر ضلع حج سوسائٹی و صدر تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ یونین ضلع عادل آ با د ،
الحاج محمد ممتاز احمد بیابانی، کنٹریکٹر A گریڈ اوٹنور ضلع عادل آباد۔ ، اور حافظ زاہد صدر مجلس اتحاد المسلمین شاخ اُ ٹنور، نے کی۔ اس موقع پر SGMسوسایٹی کے نائب صدر سید احمد محی الدین، کور ممبران، محمد نعیم الدین منصف صحافی، ابرار احمد، زبیر خان، اقلیتی قائد لکّارم علیم خان، اتحاد سوسائٹی نائب صدر عبدل علیم، بھی موجود تھے۔ تقریب کا آغاز مولانا محمد کلیم الدین قاسمی صاحب کی قرات کلام پاک سے ہوا، DSP صاحب نے طلباء کو مفید تعلیمی مشوروں سے نوازتے کہا کہ تعلیم کے بغیر زندگی اندھیری ہے، اور سچی لگن اور دلچسپی سے حاصل کی جانے والی تعلیم انسان کو ہمیشہ آگے بڑھنے میں مدد کرتا ہے، اور وہ دوسروں کیلیے بھی مددگار بنتاہے، اس موقع پر شاہد احمد توکل صاحب نے بھی اپنے خطاب میں کہا کہ اردو ذریعہ تعلیم حاصل کرنے والے افراد بھی ملک اور بیرون ممالک میں مختلف اعلیٰ ترین اعزاز سے اعلیٰ عہدوں پر برسرخدمت روزگار فائز ہیں، اور اردو زبان حاصل کرنے والے طلباء اپنی سچی محنت اور لگن سے اعلیٰ تعلیم یافتہ بن سکتے ہیں اور اپنے قوم کا اور والدین کا اور ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں، مولانا کلیم الدین قاسمی صاحب نے کہا کہ ہم اپنی شریت اور اسلامی تعلیمات کے ساتھ اپنی تعلیم حاصل کرتے رہنا چاہیے، اور اعلی ترین اعزاز ات حاصل کرنا چاہیے ،اس موقع پر SGM سوسائٹی کی جانب سے DSP صاحب کی شال پوشی کی گئی اور گلدستہ پیش کیا گیا،
سرکل انسپکٹر صاحب کی شال پوشی کی گئی اور گلدستہ پیش کیا گیا،
شاہد احمد توکل صاحب ، صدر ضلع حج سوسائٹی و اسٹاف رپورٹر روزنامہ اعتماد اور تلنگانہ ورکنگ جرنلسٹ یونین کے صدر صاحب کی بھی شال پوشی اور گلدستہ پیش کیا گیا، ممتاز احمد بیابانی صاحب کو بھی انکی سماجی و ملی خدمات کو سراہتے ہوئے شال پوشی کی گئی۔
پروگرام کا اختتام مولانا کلیم الدین قاسمی صاحب کی دعا پر ہوا۔ اختتامی کلمات سے خطاب کرتے ہوئے
سید امجد محی الدینجنرل سیکریٹری SGM سوسائٹی تمام مہمانوں کا اور اسکول کے اساتذہ کا شکریہ ادا کیا کے اس پروگرام میں شامل ہوکر کامیاب کیا۔

Post source : Urduleaks news network