May 19, 2019

نیوز ی لینڈ کی دو مساجد میں فائرنگ سے 25 مصلی جاںبحق – بنگلہ دیشی ٹیم محفوظ

نیوز ی لینڈ کی دو مساجد میں فائرنگ سے 25 مصلی جاںبحق – بنگلہ دیشی ٹیم محفوظ

آکلینڈ ۔15 مارچ( ایجنسی) نیوزی لینڈ کے  کرائسٹ چرچ سٹی کی دو مساجد میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں 25 مصلیوں کے جاںبحق ہونے کی اطلاع ہے فائرنگ کا یہ واقعہ نماز جمعہ سے قبل اس وقت پیش آیا جب مصلی نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے مسجد میں جمع تھے نامعلوم بندوق برادرس نے اچانک مسجد میں داخل ہوکر مشین گن سے فائرنگ کردی ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ 15 منٹ تک جاری رہا ۔کرائسٹ چرچ سٹی کی مسجد النور اور مسجد النٹن میں فائرنگ سے 25 مصلی جاںبحق ہوگئے ۔جبکہ 50 سے زیادہ زخمی ہیں  ایک حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم فائرنگ کے وقت مسجد کے قریب واقع اسٹیڈیم میں پریکٹس میں مصروف تھی اور چند کھلاڑی مسجد میں نماز کی ادائیگی کے لئے جانے والے تھے اچانک فائرنگ کی آواز سے بنگلہ دیشی ٹیم کے کھلاڑی وہاں سے بھاگ پڑے ۔بنگلہ دیش کے کھلاڑی تمیم اقبال نے ٹیوٹر پر فائرنگ کے واقعہ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم وہاں سے بچ کر نکل گئے ۔

Post source : Urduleaks news network