March 23, 2019

وویکا نندا ریڈی کی موت پرشکوک و شبہات، تحقیقات کیلئے خصوصی ٹیم

وویکا نندا ریڈی کی موت پرشکوک و شبہات، تحقیقات کیلئے خصوصی ٹیم

کڑپہ 15 مارچ (اردولیکس) آنجہانی چیف منسٹرڈاکٹروائی ایس راج شیکھرریڈی کے بھائی وجگن موہن ریڈی کے چچا وائی ایس وویکا نندا ریڈی کی موت پرکئی شکوک و شبہات ظاہرکئے جارہے ہیں۔ ان کی آج صبح مشتبہ حالت میں موت ہوگئی۔ کل رات تک بھی وہ ٹھیک تھے اورانھوں نے انتخابی مہم میں حصہ لیا تھا۔ ان کے ارکان خاندان نے الزام عائد کیا کہ وویکا نندا ریڈی کے چہرے، سراورہاتھ پرزخموں کے نشانات پائے گئے اوران کی موت طبعی نہیں ہے۔ پولیس نے اس معاملہ میں مشتبہ موت کا کیس درج کرلیا۔ ضلع ایس پی راہل دیوشرما نے وویکا نندا ریڈی کی موت کی تحقیقات کیلئے اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔

Post source : Urduleaks news network