May 20, 2019

اب کارڈ کے بغیر بھی اے ٹی ایم سے نکال سکتے ہیں رقم

اب کارڈ کے بغیر بھی اے ٹی ایم سے نکال سکتے ہیں رقم

ممبئی ۔16 مارچ ( اردو لیکس ) اب اے ٹی ایم سے کارڈ کے بغیر بھی رقم نکال سکتے ہیں یہ سہولت اسٹیٹ بینک آف انڈیا ( ایس بی آئی ) نے شروع کی ہے اسمارٹ فون پر بینک کے کھاتہ داروں کو YONO CASH ایپ ڈاون لوڈ کرنا ہوگا ۔اس ایپ کے ذریعہ کھاتہ دار اے ٹی ایم مشین سے بغیر کارڈ استعمال کئے رقم نکال سکتے ہیں یونو کیش کو رجسٹرڈ کرتے ہوئے 6 نمبر والے کیش پن کو درج کرنا ہوگا ۔اسی کی بنیاد پر رقم نکالی جاسکتی ہے فون سے رقم نکالنے کی درخواست داخل کرنے کے بعد رجسٹرڈ موبائل نمبر پر 6 ہندسوں والا ریفرنس نمبر مسیج کے ذریعہ حاصل ہوگا ۔اس کو قریب میں واقع اے ٹی ایم مشین میں درج کرتے ہوئے رقم حاصل کرسکتے ہیں ایس بی آئی نے ملک بھر میں 16500 اے ٹی ایم مشینوں میں یونو کیش کی سہولت فراہم کی ہے 

Post source : urduleaks news network