July 20, 2019

ایک خاندان کی اجتماعی خودکشی

ایک خاندان کی اجتماعی خودکشی

پرکاشم ۔16 مارچ ( اردو لیکس ) ریاست آندھرا پردیش میں ایک ہی خاندان کے چار افراد نے اجتماعی طور پر خودکشی کرلی۔یہ واقعہ کل ضلع پرکاشم کے الی ناگارم گاوں میں پیش آیا۔پولیس او رپڑوسیوں کے مطابق یہ خاندان ساہوکاروں کو قرض کی رقم کی ادائیگی میں ناکام تھا جس کے سبب مایوسی کے عالم میں اس خاندان نے یہ انتہائی اقدام کیا۔مہلوکین کی شناخت 45سالہ جے راگھویندرا،35سالہ ایشورماں،13سالہ ویشنوی اور 10سالہ ورالکشمی شامل ہیں۔راگھویندرا کے چار ارکان خاندان نے سافٹ ڈرنک میں کیڑے مار دوا ملا کر پی لی جس کے نتیجہ میں ان کی موت ہوگئی ۔اس واقعہ کا ہفتہ کی صبح اُس وقت علم ہوا جب پڑوسیوں نے دیکھا کہ ان افراد کی لاشیں ان کے مکان کے ہال میں پڑی ہوئی ہیں۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیااور ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

Post source : Urduleaks news network