April 24, 2019

ملازمت کا جھانسہ دے کر رقم لوٹنے والا عادل آباد پولیس کی گرفت میں

ملازمت کا جھانسہ دے کر رقم لوٹنے والا عادل آباد پولیس کی گرفت میں

عادل آباد 17/مارچ(اردو لیکس)ڈی ایس پی عادل آباد کے نرسمہاریڈی نے کہا کہ ریاستی سطح پر محکمہ ڈاک میں ملازمتوں کا جھانسہ دیکر معصوم تعلیم یافتہ نوجوانوں سے رقم ہڑپ نے کہ الزام میں فوراسکوائرکمپنی کے چیرمین ناگارام کلیان کمارکوگرفتارکرلیا گیاہے۔وہ رورل پولیس اسٹیشن میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔کے نرسمہاریڈی نے کہا کہ 11/اپریل2018 کو ضلع ایس پی وشنو ایس وارئر کو ایک تحریری شکایت موصول ہوئی تھی؛جس میں بتایا گیاتھاکہ عادل آباد رورل منڈل موضع تنتولی کے احاطہ میں ایک فنکشن حال میں ملازمتوں کا جھانسہ دیتے ہوئے نوجوانوں کے انٹرویوز منعقد کئے جارہے ہیں۔پولیس نے دھاوا کیا تھا۔اور منتظمین کو حراست میں لیاتھا۔گرفتارشدگان کےخلاف مقدمات درج کئےگئے۔اور انہیں عدالتی تحویل میں دیدیاگیاتھا۔گرفتارشدگان کے قبضہ سے فرضی تقررنامےلیاپ ٹاپ اور رجسٹرس بھی ضبط کئے گئے تھے۔پوچھ تاچھ پر گرفتار شدگان نے اضلاع کھمم نظام آباد میں بھی ملازمت کا جھانسہ دیکرتعلیم یافتہ نوجوانوں سے رقم ہڑپ نے کا اظہار کیا تھا۔اس سلسلہ میں پولیس نے مزید کاروائی کی؛اورفوراسکوائرکمپنی کاچیرمین32 سالہ کلیان کمار جو نظام آباد کا متوطن ہے۔اسے حیدرآبادسےگرفتارکیا گیا۔نرسمہاریڈی نے بتایاکے بے روزگارنوجوانوں سے تقریباً 5کروڑ روپئے وصول کئےگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خاطیوں کو بخشا نہیں جائےگا۔اس موقع پررورل سرکل انسپکٹر پردیپ کمار؛اے ہری بابو ایس آئی اور دوسرے موجود تھے۔

Post source : Urduleaks news network