April 24, 2019

بچوں کو پھانسی دے کر ماں باپ کی خودکشی!

بچوں کو پھانسی دے کر ماں باپ کی خودکشی!

کرنول ۔20 مارچ ( اردو لیکس) ریاست آندھرا پردیش کے ضلع کرنول ایک ہی خاندان کے چار افراد کی اجتماعی خودکشی کا واقعہ پیش آیا۔یہ واقعہ منگل کی شب ضلع کے نندی کوٹور میں پیش آیا۔مہلوکین کی شناخت 28سالہ ویرانجینلو ،اس کی بیوی 25سالہ رجیتا ،بیٹی سات سالہ رمالکشمی،بیٹا پانچ سالہ راجیش کے طورپر کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق یہ جوڑا محنت مزدوری کرتے ہوئے اپنے دو بچوں کے ساتھ خوشحال زندگی گزار رہا تھا تاہم اس انتہائی اقدام کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ اس جوڑے نے پہلے اپنے دو بچوں کو پھانسی دی اور پھر خود بھی پھانسی لگا لی۔ اس انتہائی اقدام کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

Post source : Urduleaks news network