April 24, 2019

یونیورسٹی آف حیدرآباد مردہ ہرن پایا گیا

یونیورسٹی آف حیدرآباد مردہ ہرن پایا گیا

حیدرآباد 21 مارچ (اردولیکس) یونیورسٹی آف حیدرآباد میں مردہ ہرن پایا گیا۔ قبل ازیں یہ خبرپھیل گئی تھی کہ کسی نے ہرن پرفائرنگ کی ہے۔ بعد ازاں محکمہ جنگلات کے حکام کو ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا کہ ہرن کی موت گولی لگنے سے نہیں ہوئی بلکہ اسکیٹ شوٹنگ رینج میں فینسنگ پھلانگ کرہرن اندرداخل ہوگیا تھا جسے کتوں نے حملہ کرکےماردیا۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ مکمل تفصیلات کا علم ہونے کےبعد ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

Post source : Urduleaks news network