July 20, 2019

ٹی آر ایس میں شمولیت کے اندرون 6 گھنٹے ٹکٹ حاصل کرنے والے خوش قسمت قاید

ٹی آر ایس میں شمولیت کے اندرون 6 گھنٹے ٹکٹ حاصل کرنے والے خوش قسمت قاید

حیدرآباد – 21 مارچ ( اردو لیکس)  ٹی آر ایس نے لوک سبھا کے  17 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے جن میں ایک خوش قسمت امیدوار ایسے بھی ہیں جنھوں نے دوپہر ایک بجے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کی اور رات 8 بجے جاری ہونے والی امیدواروں کی فہرست میں ان کا نام شامل ہے وہ خوش قسمت قاید کھمم لوک سبھا کے ناما ناگیشور راو ہیں جو تلگودیشم سے مستفعی ہوکر آج دوپہر تلنگانہ بھون میں ٹی آر ایس کے کارگزار صدر تارک راما راو کی موجودگی میں ٹی آر ایس میں شامل ہوے ہیں 

Post source : Urduleaks news network