April 24, 2019

بسکٹ چرانے کا الزام، 12 سالہ لڑکے کا قتل

بسکٹ چرانے کا الزام، 12 سالہ لڑکے کا قتل
Photo Credit To imagine

دہرہ دون 28 مارچ(اردولیکس) بسکٹ چوری کرنے کے شبہ میں 12 سالہ طالب علم کا قتل کردیا گیا۔ یہ غیرانسانی واقعہ ریاست اترکھنڈ کی راجدھانی دہرہ دون میں واقع ریسیڈینشل اسکول میں 10 مارچ کوپیش آیا۔ تاخیرسے ملی اطلاعات کے مطابق 12 سالہ طالب علم واسو دیو پر پر2 سینئر طلباء نے بسکٹ چرانے کا الزام عائد کرتے ہوئے اسے کرکٹ بیاٹ اوروکٹس زدوکوب کیا گیا جس کے نتیجہ میں اس کی موت ہوگئی۔ زرائع کے مطابق اسکول انتظامیہ نے اس معاملہ کو پوشیدہ رکھنے کیلئے واسودیو کی آخری رسومات اسکول کے احاطہ میں ہی انجام دے دی۔ بعد ازاں اس معاملہ کا انکشاف ہوا اورپولیس جانچ کررہی ہے۔

Post source : Urduleaks news network