July 16, 2019

نہاتے وقت خاتون کی خفیہ ویڈیوگرافی، نوجوان گرفتار

نہاتے وقت خاتون کی خفیہ ویڈیوگرافی، نوجوان گرفتار
Photo Credit To imagine

حیدرآباد 30 مارچ (اردولیکس) نہاتے وقت خاتون کی خفیہ طورپرسیل فون کے زریعہ فلمبندی کرنے والے نوجوان کومارپیٹ کے بعد پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ یہ واقعہ حیدرآباد کے حیات نگرپولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔ شہر کے مضافات میں واقع موضع منگانورکی رہنے والی خاتون اپنے مکان میں نہارہی تھی کہ خاتون کے پڑوسی انجینئرنگ کے طالب علم وینکٹیشن نے خفیہ طورپرسیل فون کے زریعہ فلممبدی کی۔ خاتون نے نوجوان کو دیکھ لیا اورشورمچایا جس پراس کے رشتہ داروں اورپڑوسیوں نے نوجوان کو پکڑ کر پہلے اس کی پٹائی کی اوراسے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

Post source : Urduleaks news network