July 17, 2019

کولڈرنکس لے جانے والی گاڑی الٹ گئی، لوگ مشروبات کی بوتلیں اٹھا لے گئے

کولڈرنکس لے جانے والی گاڑی الٹ گئی، لوگ مشروبات کی بوتلیں اٹھا لے گئے

حیدرآباد 8 اپریل (اردولیکس) حیدرآباد کے علاقہ سکندرآباد میں کولڈرنک کا لوڈ لے جانے والا کنٹینرالٹ گیا۔ یہ حادثہ کل رات دیر گئے بوئن پلی سے تاڑبن جانے والی سڑک پرموڑ کے پاس پیش آیا۔ حادثہ میں ڈرائیورمعمولی طورپرزخمی ہوگیا۔ حادثہ کے بعد سڑک پرکولڈرنک کی بوتلیں گرپڑی تھیں۔ راہگیروں اورمقامی افراد کی کثیرتعداد وہاں پہنچی اوروہ کولڈنکس کی بوتلیں اٹھا کر لےجانے لگے۔ بعد ازاں پولیس نے مقام واقعہ پر پہنچ کر بوتلیں لے جانے والوں کو وہاں سے بھگا دیا۔

Post source : Urduleaks news network