April 24, 2019

حیدرآباد لوک سبھا کی اصل پولنگ کا پتہ چل گیا

حیدرآباد لوک سبھا کی اصل پولنگ کا پتہ چل گیا

حیدرآباد 12 اپریل (اردولیکس) حلقہ لوک سبھاحیدرآباد میں حقیقی معنوں میں کتنی پولنگ ہوی اس کا پتہ چل گیا ہے۔ قبل ازیں یہ معلوم ہوا تھا کہ حیدرآباد میں 39 فیصد پولنگ ہوئی ہے بعد ازاں اس میں اضافہ ہوا اور بیالیس فیصد پولنگ کی اطلاع دی گیی تھی۔ تازہ طور پر حیدرآباد پارلیمانی حلقے کی پولنگ سے متعلقہ ریٹرننگ آفیسر نے تحریر مکتوب جاری کیا ہے جس کے مطابق حلقہ پارلیمنٹ حیدرآباد میں 44.75 فیصد پولنگ ہوئی ہے۔چیف الیکٹورل آفیسر رجت کمار نے کل شام پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا تھا کہ پانچ بجے تک کی پولنگ کا فیصد جاری کیا گیا ہے اس میں کچھ تبدیلی ہوسکتی ہے۔

Post source : urduleaks news network