May 20, 2019

جامعہ ملیہ اسلامیہ کی پہلی خاتون وائس چانسلر

جامعہ ملیہ اسلامیہ کی پہلی خاتون وائس چانسلر

نئی دہلی -12 اپریل ( اردو لیکس ) پروفیسر نجمہ اختر نے دہلی کی جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کی پہلی خاتون وائس چانسلر کی حیثیت سے اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا ہے یونیورسٹی کی100سالہ طویل تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی خاتون کو وائس چانسلر کے عہدے پر فائز کیا گیا ہے۔ یہ اعزاز پروفیسر نجمہ اختر کو حاصل ہوا ہے، گزشتہ روز ان کے نام کا اعلان کیا گیا تھا اور آج جمعہ کے روز انہوں نے اپنا عہدہ سنبھال لیا۔پروفیسر نجمہ اختر کی تقرری کی منظوری جمعرات کو صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے دی تھی۔ ان کے علاوہ سلیکشن کمیٹی کی جانب سے دو اور نام صدر جمہوریہ کے پاس بھیجے گئے تھے تاہم صدر جمہوریہ نے پروفیسر نجمہ کے نام کو منظوری دی تھی 

Post source : urduleaks news network