July 16, 2019

انٹرمیڈیٹ نتائج کے تعلق سے اہم خبر

انٹرمیڈیٹ نتائج کے تعلق سے اہم خبر
Photo Credit To Imagine

حیدرآباد13/  اپریل (اردولیکس) تلنگانہ میں نتائج کی تواریخ کو لے کر مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں جس کی وجہ سے طلبہ اور ان کے ماں باپ میں تشویش پائی جاتی ہے۔اس طرح کی اطلاعات کے درمیان آج بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نے واضح کیا کہ عنقریب نتائج جاری کیے جائیں گے۔بورڈ کے ذرائع کے مطابق طلباء اور اولیاے طلباء کو تشویش میں پڑنے کی ضرورت نہیں ہے اور وہ مختلف ذرائع سے آنے والی نتائج کی تاریخ خبروں پر یقین نہ کریں ، عنقریب بورڈ کی جانب سے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے نتائج کی اجرائ کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

Post source : urduleaks news network