August 19, 2019

شوہر کا پانی نہانے سے انکار۔ بیوی نے کیا طلاق کا مطالبہ

شوہر کا پانی نہانے سے انکار۔ بیوی نے کیا طلاق کا مطالبہ
Photo Credit To Imagine

حیدرآباد13/  اپریل (اردولیکس)پہلے شوہر بیوی میں کسی بڑی وجہ سے علیحدگی ہوتی تھی لیکن آج کل معمولی باتوں پر علحیدگی کا رجحان بڑھ رہا ہے ایک خاتون نے جس وجہ سے طلاق کی خواہش ظاہر کی اسے سن کر آپ ضرور حیرت زدہ رہ جائیں گے۔ اپنی نوعیت کا یہ منفرد واقعہ ریاست مدھیہ پردیش کے بھوپال کا ہے۔ ایک خاتون نے بھوپال فیملی کورٹ میں طلاق کی درخواست داخل کرتے ہوئے علیحدگی کی وجہ یہ بتائی کہ اس کا شوہر روزانہ پانی نہیں نہاتا ہے اور پابندی سے شیونگ نہیں بنایا کرتا ہے۔ نہانے کے بجائے وہ اپنے جسم پر پرفیوم کا استعمال کرتا ہے۔ خاتون کے مطابق اس کا شوہر قریب ایک ہفتے تک بھی پانی نہیں نہایا ہے جس کی وجہ سے اس کے شوہر کے جسم سے بدبو آتی ہے۔ خاتون کے مطابق اپنے شوہر کے اس رویہ سے وہ تنگ آ چکی ہے اور طلاق کی خواہش مند ہے۔ خاتون کی اس عجیب و غریب درخواست پر سماعت کے بعد فیملی کورٹ نے ان دونوں کو چھ مہینے تک الگ الگ رہنے کی ہدایت دی اور کہا کہ چھ ماہ بعد اس معاملے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

Post source : urduleaks news network