July 16, 2019

سوریہ پیٹ ضلع میں خوفناک سڑک حادثہ 6 ہلاک

سوریہ پیٹ ضلع میں خوفناک سڑک حادثہ 6 ہلاک

نلگنڈہ -14 اپریل ( اردو لیکس)تلنگانہ کے سوریہ پیٹ ضلع میں پیش آئے ایک خوفناک سڑک حادثے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ مزید 3 کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے یہ حادثہ سوریہ پیٹ کے کوداڑ کے قریب پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار  آٹو نے لاری کو ٹکر دے دی جس کے نتیجے میں آٹو میں سوار 6 افراد برسر موقع ہلاک ہوگئے ۔ہلاک ہونے والوں کی شناخت لکشمی، سنگا، شیلیجہ، رینوکا، سیدلو اور لکشمیا کی حیثیت سے کی گئی ۔ان تمام کا تعلق کوداڑ سے بتایا گیا ہے اور آپس میں رشتہ دار بتاے گئے ہیں سری رام نومی کے موقع پر یہ افراد کوداڑ منڈل کے تمرابنڈہ پالم موضع میں رام کی روایتی شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد اپنے مکان آٹو میں واپس ہورہے تھے کہ کھمم چوراہے کے پاس ان کا آٹو بس کا تعاقب کرتے ہوئے آگے بڑھنے کی کوشش کررہا تھا کہ اچانک مخالف سمت سے آنے والی لاری سے ٹکرا گیا ۔حادثے میں آٹو مکمل طور پر تباہ ہوگیا ۔

Post source : Urduleaks news network