April 24, 2019

ممتاز کالج حیدرآباد کے سابق طلباء کا ملاقاتی پروگرام

ممتاز کالج حیدرآباد کے سابق طلباء کا ملاقاتی پروگرام

حیدرآباد -14 اپریل ( اردو لیکس)ممتاز کالج حیدرآباد کے 1974/77کے بیاچ کے طلباء کا گولکنڈہ ہوٹل میں گیٹ ٹو گیدر پروگرام منعقد ہوا جس میں مہمان خصوصی جناب محمد فاروق امریکہ. محمد فضل دوبئی شامل ہوے ڈاکٹر عبدالقدوس کریم نگر جو کریم نگر. پدا پلی. رام گنڈم. منچریال. کاغذ نگر. عادل آباد میں مختلف فلاحی و رفاحی کام تنظیموں کے ڈریع عمل میں لارہے ہیں اہل ثروت اور این آر آیز کو ترغیب دلا تے ہوئے ان کی مالی اعانت سے تلنگانہ کے ہر علاقہ میں غریب اور مستحق افراد تک مدد پہنچا کر کار عظیم چلا رہے ہیں جس میں رمضان راشن پیاکس. سردیوں میں بلا کٹس. برسات میں ٹرپال. کی تقسیم اور قوم کی لڑکیوں کو خود مکتفی بنانے کہ مقصد سے مفت ٹیلرنگ سنٹرز کا قیام اور تربیت مکمل ہونے کے بعد صداقت نامہ جاری کیا جاتا ہے اعلیٰ تعلیم کے لئیے غریب طلباء کی مدد بھی شامل ہے انہوں نے اپنے تمام ساتھیوں سے گذارش کی کے وہ اس کار خیر میں ان کا ساتھ دیں پھر وہاں پر موجود سبھی نے اپنی اپنی راے دیتے ہوے کہا کہ قوم میں تعلیم کو عام کرنے کی ضرورت ہے ایسے میں قوم ذی اثر اور اہل ثروت شخصیات کو آگے آنے کی ضرورت ہے. خاص طور پر اقلیتوں کے لیے حکومت کی جانب سے بہت ساری اسکیمات جاری کی گئی ہیں لیکن اسکی تشہیر نہ ہو نے کی وجہ سے فواید حاصل نہیں کر پاتے ہیں حکومت کی اسکیمات کو خانگی تنظیموں کے ذریعہ شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے اگر ایسا نہ کیا گیا تو اسکیمات کے لیے جاری کردہ رقم واپس ہوتی رہے گی اس موقع پر ایک قرارداد منظور کی گئی اس موقع پر ریس الدین صدیقی. عبدالسلیم. عبدالرحیم. مرزا مظہر بیگ. ڈاکٹر عزیز خان. ذاکر معراج. ہمایوں فر. خواجہ معین الدین. برہان الدین موجود تھے آخر میں ممتاز کالج کے اپنی قیمتی اراضی وقف کر نے والے مرحوم ممتاز یار دولہ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

Post source : urduleaks news network