April 24, 2019

سوشل میڈیا سائٹس نے آج کافی پریشان کیا

سوشل میڈیا سائٹس نے آج کافی پریشان کیا

حیدرآباد ۔14 اپریل ( اردو لیکس)  ہندوستان کے علاوہ دنیا کے کئی ممالک میں آج اتوار کے دن مشہور سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک اور انسٹاگرام اور واٹس ایپ نے یوزرس کو کافی پریشان کیا ۔جس سے یوزرس کو فوٹو یا کانٹینٹ پوسٹ کرنے میں کافی دشواری ہوئی اور مسیج کرنے میں بھی پریشانی ہوئی ۔بتایا گیا ہے کہ موبائل یوزرس کو فیس بک اتنی پریشانی نہیں ہوئی البتہ ڈیسک ٹاپ کے یوزرس کو زیادہ پریشانی ہوئی تھی کئی گھنٹوں تک یہ دشواری دیکھی گئی ۔ہندوستان میں یہ خرابی صبح 6:30 بجے سے 9 بجے تک دیکھی گئی ۔بعض مقامات میں  شام 4 بجے تک بھی سوشل میڈیا کام نہیں کیا ۔

Post source : urduleaks news network