April 24, 2019

بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ پر پاکستانی گانے کی نقل کا الزام

بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ پر پاکستانی گانے کی نقل کا الزام

حیدرآباد-15 اپریل( اردو لیکس) ہندوستان کی ریاست تلنگانہ میںشری رام نومی کے موقع پرحیدر آباد کے حلقہ اسمبلی گوشہ محل کے بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے ایک گیت ٹویٹ کیا جس کے بول ہیں ہندوستان زندہ آباد دل کی آواز زندہ آباد۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ وہ اس گانے کو فوج کے نام معنون کرتے ہیں۔پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے الزام عائد کیا کہ یہ گانا پاکستانی گیت سے نقل کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا کہ 30 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان زندہ آباد کے نام سے جوگانا تیار کیا گیا تھا اس کی نقل کی گئی ہے، پاکستانی فوج کے مطابق گانے کی نقل کرنے پر انھیں خوشی ہے لیکن ساتھ یہ حقائق بھی بتائے جانا چاہیے تھے۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان آزندہ باد گانے کو ہندوستان زندہ آباد میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

Post source : Urduleaks news network