July 16, 2019

ٹی آر ایس اور مجلس کے نو منتخب ارکان کی حلف برداری

ٹی آر ایس اور مجلس کے نو منتخب ارکان کی حلف برداری

 

حیدرآباد ۔15 اپریل ( اردو لیکس) تلنگانہ قانون ساز کونسل کے نو منتخب ارکان نے آج اپنے عہدہ کا حلف لے لیا ۔جن میں ٹی آر ایس کے 4 اور مجلس کے ایک رکن شامل ہیں  ۔ جن میں وزیر داخلہ محمد محمود علی، ملیشم کروما ،سبھاش ریڈی اور سابق رکن اسمبلی ستیہ وتی راتھورڈ کے علاوہ مجلس کے ریاض الحسن آفندی بھی شامل ہیں ان تمام کو کونسل کے ڈپٹی چیئرمین نیتی ودیاساگر نے حلف دلایا ۔اس موقع پر ٹی آر ایس کے کارگزار صدر تارک راما راو اور دوسرے موجود تھے 

Post source : Urduleaks news network