October 23, 2019

جگتیال میں دن دھاڑے فلمی انداز میں نوجوان پر کلہاڑی سے حملہ

جگتیال -15 اپریل ( اردو لیکس)  جگتیال ٹاون میں دن دھاڑے فلمی انداز میں ایک نوجوان پر کلہاڑی سے جان لیوا حملے کا واقعہ پیش آیا ۔اس واقعہ میں کشن نامی نوجوان شدید زخمی ہوگیا ۔جسے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق جگتیال ٹاون کے مارکنڈیہ علاقے میں ٹی کشن نامی نوجوان پر لکشمن نامی ایک اور نوجوان اس کے مکان کے سامنے ہی کلہاڑی سے دیوانہ وار کرتے ہوئے شدید زخمی کردیا ۔حملے کے اس واقعہ کی سی سی ٹی وی میں ریکارڈ ہوا ۔جس میں کشن پر حملہ کرتے ہوئے صاف دکھائی دے رہا ہے حملے کے وقت سڑک پر کافی نوجوان دیکھے گئے لیکن کسی نے بھی حملہ آور کو روکنے یا پکڑنے کی ہمت نہیں کی ۔حملہ اوار اپنا کام تمام کرکے رعب کے ساتھ وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ابتدائی رپورٹس کے مطابق کشن اور لکشمن کے درمیان زمین کا تنازعہ چل رہا تھا لکشمن کا تعلق اننت رام گاوں سے بتایا گیا ہے 

Post source : urduleaks news network