July 17, 2019

ٹک ٹاک کیلئے ویڈیو بنانے کے دورن فائرنگ، ایک نوجوان کی موت

ٹک ٹاک کیلئے ویڈیو بنانے کے دورن فائرنگ، ایک نوجوان کی موت

نئی دہلی 15 اپریل (اردولیکس) ان دنوں نوجوان نسل میں ٹک ٹاک ویڈیوز دیکھنے اورویڈیوز بنانے کا شوق جنون کی حد تک بڑھ چکا ہے۔ ویڈیو بنانے کی کوشش میں گولی چل جانے سے نئی دہلی میں ایک نوجوان کی موت ہوگئی۔ کل رات آپسی رشتہ دارسہیل، عامراپنے دوست سلمان کے ساتھ کارمیں انڈیا گیٹ پہنچے۔ بعد ازاں وہ واپس ہورہے تھے، سلمان کار ڈرائیو کررہے تھے سہیل بازو کی سیٹ پر بیٹھے ہوئے تھے۔ اس دوران انھیں ٹک ٹاک کیلئے ویڈیو بنانے کی سوجھی۔ سہیل نے ٹک ٹاک ویڈیو کیلئے ویڈیو بنانے اپنے پاس رکھی دیسی ساختہ ریوالورنکال کرسلمان پر نشانہ لگایا۔ اس دوران کار رنجیت سنگھ فالئی اوور کے پاس پہنچی جس کے بعد اچانک بندوق چل گئی جس کے نتیجہ میں سلمان زخمی ہوگئے۔ دونوں نے اسے ہاسٹل منتقل کیا جہاں ڈاکٹرس نے اسے مردہ قراردیا۔ پولیس نے اس معاملہ میں مقدمہ درج کرکے سہیل، عامراوران کے ایک اورساتھی کو گرفتارکرلیا۔

Post source : urduleaks