July 16, 2019

یوگی آدتیہ ناتھ اور مایاوتی پر الیکشن کمیشن نے‌لگایی پابندی

یوگی آدتیہ ناتھ اور مایاوتی پر الیکشن کمیشن نے‌لگایی پابندی
Photo Credit To File

حیدرآباد ۔15 اپریل ( اردو لیکس)متنازعہ تقاریر کے معاملے میں الیکشن کمیشن نے اترپردیش کے چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ اور بی ایس پی سربراہ مایاوتی پر چند دنوں کیلیے انتخابی مہم میں حصہ لینے پر پابندی لگادی ہے۔ یوگی پر 72 اور مایاوتی پر 48گھنٹے کے لئے انتخابی مہم میں حصہ لینے پر پابندی عائد کردی گیی ہے۔ الیکشن کمیشن نے ان دونوں قایدین کو 16 اپریل کی صبح چھ بجے سے انتخابی مہم میں حصہ لینے‘ جلسہ عام کے انعقاد ‘ روڈ شوز میں حصہ لینے ‘ میڈیا کے سامنے بیان دینے اور انٹرویو دینے وغیرہ پر بھی پابندی لگا دی ہے۔ یوگی کے خلاف علی اور بجرنگ بلی کے بیان پر اور مایاوتی کے خلاف مسلمانوں کے ووٹ نہ باٹنے کے بیان پر کمیشن نے کاروائی کی ہے۔

Post source : urduleaks news network