April 24, 2019

جاریہ سال ملک میں ہوگی اچھی بارش

جاریہ سال ملک میں ہوگی اچھی بارش
Photo Credit To file

نئی دہلی 15 اپریل (اردولیکس) محکمہ موسمیات کے مطابق سال 2019 میں معمول کے مطابق بارش ہونے کی پیش قیاسی کی ہے۔ اندازہ لگایا گیا ہے کہ جاریہ سال 96 فیصد موسمی بارش ہوگی۔ جون کے پہلے ہفتہ میں مانسون کے کیرالہ کے ساحل سے ٹکرانے کا امکان ظاہرکیا گیا ہے۔ مانسون ساحل سے کب ٹکرائے گا اس بات کی تصدیق 15 مئی کو کی جاسکے گی۔ محکمہ موسمیات کے ڈائرکٹرجنرل کے جی شرما کے مطابق جاریہ سال ملک میں اچھی بارش ہوگی۔ پچھلے دو سال کی طرح اس سال بھی بارش اچھی ہوگی۔

Post source : Urduleaks news network