July 17, 2019

مدرسہ فیض القرآن کریم نگر کا تیسرا عظیم الشان جلسہ عام،مولانا محمد امیر اللّٰہ خان صاحب قاسمی مہمان خصوصی

کریمنگر 15 اپریل (اردولیکس)مدرسہ فیض القرآن خان پورہ کریم نگر (تلنگانہ) کے زیر اہتمام تیسرا عظیم الشان جلسہ عام بعنوان “عظمت قرآن ودستار بندی حفاظ کرام و خمار فضیلت” بتاریخ 16/اپریل 2019 بروز منگل بعد نماز عشاء بمقام مانیر گارڈن ویکلی مارکیٹ کریم نگر زیر صدارت مولانا محمد حسام الدین ثانی جعفر پاشاہ صاحب مد ظلہ العالی منعقد ہوگا – جس میں حضرت مولانا محمد امیر اللّٰہ خان صاحب قاسمی دامت برکاتہم ناظم مدرسہ سراج العلوم و سراج البنات محبوب نگر، حضرت مولانا حبیب الدین صاحب قاسمی سابقہ مدرس دار العلوم حیدرآباد، شعلہ بیاں مقرر حضرت مولانا سید بشیر احمد اشرف حسامی صاحب ناظم مدرسہ مصباح العلوم رائل کالونی بالا پور حیدرآباد، اور حافظ و قاری محمد شہاب الدین صاحب مد ظلہ العالی صدر مدرس شعبہ حفظ جامعہ اسلامیہ دار العلوم حیدرآباد مہمانان خصوصی ہوں گے- خواتین کے لئے پردہ کا معقول نظم رہے گا – ناظم مدرسہ ھذا حافظ سید خلیل الدین صاحب حسامی و انتظامی کمیٹی و مدرسین ادارہ ھذا نے عامة المسلمين سے کثیر تعداد میں شرکت و استفادہ کی خواہش کی ہے –

Post source : Press release