May 20, 2019

حیدرآباد میں طلاق شدہ خاتون کا گینگ ریپ

حیدرآباد میں طلاق شدہ خاتون کا گینگ ریپ
Photo Credit To imagine

حیدرآباد 16 اپریل (اردولیکس) حیدرآباد کے مضافات میں ایک طلاق شدہ خاتون کے گینگ ریپ کا واقعہ پیش آیا۔ 32 سالہ خاتون نے ونستھلی پورم پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی کہ اس نے دو سال پہلے اپنے شوہر سے طلاق لے لی تھی اوروہ ایک خانگی ادارے میں کام کررہی تھی۔ اس کی دوستی منوج کمارنامی نوجوان سے ہوگئی۔ اس نے کل خاتون کو ملاقات کے بہانے بلایا اوراپنے دوستوں کے ساتھ ملکر اس کا گینگ ریپ کیا۔ خاتون کی شکایت پرپولیس نے 5 افراد کے خلاف کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

Post source : Urduleaks news network