May 20, 2019

شرابی باپ نے اپنے‌ہی بچوں کا قتل کردیا

شرابی باپ نے اپنے‌ہی بچوں کا قتل کردیا
حیدرآباد 17 اپریل (اردولیکس)بیوی سے جھگڑے کے بعد ایک شرابی شخص نے اپنے د و کمسن بچوں کاقتل کردیا اور بیٹی پر قاتلانہ حملہ کردیا۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی کے آر سی پورم منڈل کے بمبئی کالونی میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق رامچندراپورم کے رہنے والے 40سالہ کمار کے گزشتہ کچھ عرصہ سے بیوی سے جھگڑے ہورہے تھے بیوی ماں باپ کے گھر چلی گئی۔ برہم شخص نے کل رات چار سالہ بیٹی شارانیا اور اپنے بیٹے سات سالہ اکھیل کا گلا گھونٹ دیا اور بڑی بیٹی ملیشوری پر چاقو سے حملہ کردیا۔ملیشوری اس حملہ میں زخمی ہوگئی جس کو اسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ زیرعلاج ہے۔بچوں پر حملہ کے وقت وہ حالت نشہ میں تھا ۔اس واردات نے علاقہ میں سنسنی پھیلادی ۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔بتایاجاتا ہے کہ ملزم کو حراست میں لے لیاگیا۔

Post source : Urduleaks news network