October 23, 2019

دبنگ 3 میں سلمان خان کے ساتھ نظر آئیں گے تلگو کامیڈین علی

ممبئی -21 اپریل ( اردو لیکس) سلمان خان کی سپر ہٹ فلم دبنگ کا نام تعارف کا محتاج نہیں ہے۔دبنگ کے بعد دبنگ 2 بنایی گیی وہ فلم بھی کافی کامیاب رہی۔اب سلمان خان دبنگ تھری بنا رہے ہیں اس فلم کا پہلا شیڈیول مکمل ہو گیا اور دوسرے شیڈول کا بھی آغاز ہو گیا ہے۔ اس فلم میں سلمان خان کے ساتھ تلگو فلموں کے مزاحیہ اداکار علی بھی کام کر رہے ہیں۔فلم کی شوٹنگ کے دوران علی نے اپنے ارکان خاندان کے ہمراہ سلمان خان کے ساتھ تصویر کھینچوائی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

Post source : urduleaks news network