May 20, 2019

ہتھوڑے سے حملہ کر کے بیوی کا قتل۔ حیدرآباد میں واردات

ہتھوڑے سے حملہ کر کے بیوی کا قتل۔ حیدرآباد میں واردات
Photo Credit To file

حیدرآباد – 21 اپریل ( اردو لیکس) حیدرآباد میں ایک ظالم شوہر نے اپنی بیوی کا ہتھوڑے سے حملہ کر کے قتل کر دیا۔ یہ واقعہ راجندر نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع سلیمان نگر، ایم ایم پہاڑی میں آج شام پیش آیا۔ امان نامی شخص کی شادی چند سال پہلے نغمہ سے ہوئی تھی۔ شوہر کو اپنی بیوی کے چال چلن پر شک تھا۔شک کی وجہ سے وہ بیوی کو زدوکوب کیا کرتا تھا۔ آج رات اس نے اپنی بیوی پر شک کرتے ہوئے جھگڑا کیا اور برہمی کے عالم میں ھتوڑے سے اپنی بیوی کے سر پر حملہ کردیا نتیجے میں خاتون شدید زخمی ہوگئی تھی اسے علاج کے لیے ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکی۔پولیس نے شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔

Post source : urduleaks news network