July 20, 2019

اسلامک اسٹڈیز: تصور، صورت حال اور مستقبل“ مانو میں دو روزہ قومی سمینار کا کل افتتاح

حیدرآباد، 22 اپریل (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں دو روزہ قومی سمینار بعنوان ”اسلامک اسٹڈیز: تصور، صورتِ حال اور مستقبل“ کا 24 اور 25 اپریل کو انعقاد کیا جارہا ہے۔شعبہ اسلامک اسٹڈیز مانو اور ہنری مارٹن انسٹی ٹیوٹ ،حیدر آباد کے اشتراک سے منعقد ہونے والے اس دو روزہ قومی سمینار کا افتتاحی اجلاس 24 اپریل چہار شنبہ کو 10 بجے صبح یونیورسٹی کے سید حامد مرکزی لائبریری آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا۔ پروفیسر عبدالعلی (سابق صدر شعبہ اسلامک اسٹڈیز ،علی گڑھ مسلم یونیورسٹی) کلیدی خطبہ پیش کریں گے۔ پروفیسر محمد فہیم اختر(ڈائرکٹر سمیناروصدر شعبہ اسلامک اسٹڈیز، مانو) کے بموجب صدارت ڈاکٹر محمد اسلم پرویز ، شیخ الجامعہ کی ہوگی ۔ڈاکٹر پیکم ٹی سمویل (ڈائرکٹر ہنری مارٹن انسٹی ٹیوٹ ،حیدر آباد)بحیثیت مہمان خصوصی شریک ہوں گے۔ پروفیسر اقتدار محمد خان (سابق صدر شعبہ اسلامک اسٹڈیز ، جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی) مہمان اعزازی ہوں گے۔ ڈائرکٹر سمینار خطبہ استقبالیہ پیش کریں گے۔ ملک کی مختلف یونیورسٹیز اورتعلیمی اداروںمثلاً علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی، جامعہ ہمدرد،نئی دہلی، عالیہ یونیورسٹی، کلکتہ، یونیورسٹی آف کشمیر، عثمانیہ یونیورسٹی اور ہنری مارٹن انسٹی ٹیوٹ وغیرہ کے پروفیسر اور اساتذہ شریک ہوں گے ۔ ڈائرکٹر سمینار نے اسلامیات سے دلچسپی رکھنے والے اساتذہ ،طلبہ اور اہل علم حضرات سے شرکت کی درخواست کی ہے۔ 

 

Post source : Urduleaks news network