May 20, 2019

اردو یونیورسٹی ‘ شعبہ اسلامیات کے دو روزہ قومی سمینار کا آج افتتاح

    حیدرآباد، 23 اپریل (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں شعبہ اسلامک اسٹڈیز کے تحت ہنری مارٹن انسٹی ٹیوٹ کے اشتراک سے دو روزہ قومی سمینار ”اسلامک اسٹڈیز: تصور، صورت حال اور مستقبل“ کے زیر عنوان 24 اور 25 اپریل کو منعقد کیا جارہا ہے۔ افتتاحی اجلاس 24 اپریل بروز چہار شنبہ کو 10 بجے صبح مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے سید حامد مرکزی لائبریری آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا، پروفیسر عبدالعلی (سابق صدر شعبہ اسلامک اسٹڈیز ،علی گڑھ مسلم یونیورسٹی) کلیدی خطبہ پیش کریں گے۔ پروفیسر محمد فہیم اختر(ڈائرکٹر سمیناروصدر شعبہ اسلامک اسٹڈیز، مانو) کے بموجب صدارت ڈاکٹر محمد اسلم پرویز ،شیخ الجامعہ کی ہوگی۔ ڈاکٹر پیکم ٹی سمویل (ڈائرکٹر ہنری مارٹن انسٹی ٹیوٹ ،حیدر آباد)بحیثیت مہمان خصوصی شریک ہوں گے۔پروفیسر اقتدار محمد خان (سابق صدر شعبہ اسلامک اسٹڈیز ، جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی) مہمان اعزازی ہوں گے۔ڈائرکٹر سمینار محمد فہیم اخترخطبہ استقبالیہ پیش کریں گے۔ اس سمینار میں ملک کی مختلف یونیورسٹیز سے اسلامک اسٹڈیز کے ماہرین‘ اساتذہ اور محققین شرکت کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر محمد عرفان احمد‘ کنوینرسمینار نے اسلامیات سے دلچسپی رکھنے والے اساتذہ ،طلبہ اور اہل علم حضرات سے شرکت کی درخواست کی ہے۔ اس سمینار کا اختتامی اجلاس ہنری مارٹن انسٹی ٹیوٹ، حیدرآباد میں 25 اپریل بروز جمعرات 3 بجے شام منعقد ہوگا۔

Post source : press note