May 20, 2019

راجکماری دھنراج گیرکی اردوسے محبت،مانو کے دکنی مرکز کوگراںقدرعطیہ

حیدرآباد، 23اپریل (پریس نوٹ) حیدرآبادی تہذیب کی نمائندہ شخصیت محترمہ راجکماری اندرا دیوی دھنراج گیرنے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے ہارون خان شیروانی مرکز برائے مطالعاتِ دکن کو ایک لاکھ روپئے کا گراں قدر عطیہ دیا ہے۔ انہوں نے یونیورسٹی سے درخواست کی کہ اس رقم سے مرکز کی جانب سے دکنی کے فروغ اور مہاراجہ سر کشن پرشاد کے دور میں حیدرآباد تشریف لائے مشہور شعراءکی خدمات پر ایک ششماہی رسالہ جاری کیا جائے۔ مجوزہ رسالہ تاریخِ دکن کے بشمول دکنی ادب کا احاطہ کرے گا۔ پروفیسر محمد نسیم الدین فریس، ڈائرکٹر مرکز اور پروفیسر شاہد نوخیز، جوائنٹ ڈائرکٹر نے اردو زبان بالخصوص دکنی ادب سے محبت کے اس اظہار پر محترمہ اندرا دیوی دھنراج گیر کا شکریہ ادا کیا۔

Post source : press note