July 20, 2019

تیسرے مرحلے میں 66 فیصد پولنگ

تیسرے مرحلے میں 66 فیصد پولنگ

حیدرآباد -24 اپریل ( اردو لیکس)  ملک 11 ریاستوں اور دو مرکزی زیر انتظام علاقوں میں لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں منگل کو 116 حلقوں میں پولنگ ہوئی ۔جہاں مجموعی طور پر 66 فیصد پولنگ ریکارڈ ہوئی لیکن کئی ریاستوں میں ای وی ایم کی ناقص کارکردگی کی شکایات سامنے آئی اور مغربی بنگال میں ایک بوتھ کے باہر ایک شخص کا قتل ہوگیا۔ تشدد کے یکا دکا واقعات کے ماسواء آج کی رائے دہی مجموعی طور پر پرامن رہی ۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے بتایا گیا کہ تیسرے مرحلے میں رات 8 بجے تک 65.61 فیصد پولنگ درج کی گئی تھی جس پر متعاقب وصول ہونے والی پولنگ کی رپورٹس نظرثانی ہوئی اور تقریباً 66 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔ ای وی ایم مشینوں کی ناقص کارکردگی کی شکایات کئی مراکز رائے دہی سے موصول ہوئی۔وزیراعظم نریندرمودی کے علاوہ دیگر اہم شخصیات نے ووٹ ڈالے ۔

Post source : urduleaks news network