July 16, 2019

آر بی آئی کی جانب سے عنقریب نئے کلر میں جاری ہوگی 20 کی نوٹ

آر بی آئی کی جانب سے عنقریب نئے کلر میں جاری ہوگی 20 کی نوٹ

ممبئی ۔27 اپریل( اردو لیکس)ریزرو بینک آف انڈیا  کی جانب سے عنقریب20 روپے کے نئے کرنسی نوٹ نئے کلر میں جاری ہونے والی ہے ۔مارکیٹ میں پہلے سے 20روپے کے نوٹ موجود ہیں ۔نئی نوٹ کی اجرائی کے بعد بھی پرانے نوٹ چلن میں رہیں گے۔500 اور 1000 کے پرانے کرنسی نوٹوں کی منسوخی کے بعد ملک بھر میں چلر کی قلت پیدا ہوگئی جس کے پیش نظر 20 روپے کے نوٹ متعارف کئے جارہے ہیں۔آر بی آئی نے جاری ہونے والی نئی نوٹ کی تصویر بھی جاری کی ہے جس کا کلر پیلا ہے اور گاندھی کی تصویر کے ساتھ آر بی آئی گورنر شکتی کانت داس کی دستخط ہے 

Post source : Urduleaks news network