July 20, 2019

کاماریڈی میں پارکنگ کے مسئلہ پر جھگڑا ایک ہی خاندان کے 5 افراد زخمی

کاماریڈی میں پارکنگ کے مسئلہ پر جھگڑا ایک ہی خاندان کے 5 افراد زخمی

ایم اے ماجد کی رپورٹ

کاماریڈی-5 مئی( اردو لیکس)کاماریڈی کے بتکماں کُنٹہ شبیر علی نگر میں پارکنگ کے مسئلہ پر شروع ہونے والی چھوٹی بحث تلوار سے حملہ تک پہنچ گئی ۔جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد زخمی ہوگئے ۔حملہ کرنے والوں کا تعلق سکھ برادری سے بتایا گیا ہے حملہ میں شیخ حسین اور انکے بھائی شیخ روف برادر نسبتی شیخ عمران والدہ محترمہ نور جہاں بیگم اور دوست شیخ أصف شدید زخمیہوگیے جنہیں مقامی ایریاھاسپٹل منتقل کردیا گیا ۔یہ واقعہ ہفتہ کی رات پیش آیا ۔اسکی اطلاع رات دیر گیے ہونےپر مقامی مسلم قایدین رکن بلدیہ کانگریس محمد امجد و صدر مجلس کاماریڈی نعیم حسن  مقامی دواخانہ پہنچکر زخمیوں کی عیادت کیاور پولیس سے نماینگی کی اور خاطیوں کو فوری گرفتار کرتے ہوئے ان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ۔جس پر پولیس نے سکھ برادری کے چار لوگوں پر مقدمہ درج کیا ۔مسلم قایدین نے
الزام لگایا کہ اس واقعہ میں حملہ آور نے  تلوار سے حملہ کردیا لیکن پولیس نے اقدام قتل  307 کامقدمہ درج کرنے کے بجائے  324 کامقدمہ درج کیا ہے انہوں نے حملہ آوروں کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ۔

Post source : urduleaks news network