May 20, 2019

حیدر آباد میں ساس بہو کے قتل کی سنسنی خیز واردات

حیدر آباد میں ساس بہو کے قتل کی سنسنی خیز واردات

حیدرآباد 7 مئی ( اردو لیکس) حیدرآباد میں ساس اور بہو کے دوہرے قتل کی سنسنی خیز واردات پیش آئی۔ معین نامی شخص میلاردیوپلی، روشن کالونی میں اپنی بیوی طیبہ بیگم اور اپنی ماں صبیحہ بیگم کے ساتھ رہتا تھا۔ کل وہ کام پر گیا ہوا تھا واپس لوٹنے تک اس کی بیوی اور ماں کا نامعلوم افراد نے بے دردی سے قتل کردیا، دونوں کی لاشیں گھر میں خون میں لت پت پائیں گیں۔ پتہ چلا ہے کہ معین نے مارچ کے مہینے میں لومیرج کی تھی اور انکا آبائی مقام نظام آباد بتایا گیا ہے ۔پولیس مختلف زاویہ سے تحقیقات کر رہی ہے۔

 

Post source : urduleaks news network