July 20, 2019

حیدرآباد میں 58 لاکھ لوٹنےکا واقعہ، ملزمین کی تلاش میں شدت

حیدرآباد میں 58 لاکھ لوٹنےکا واقعہ، ملزمین کی تلاش میں شدت

حیدرآباد 8 مئی (اردولیکس) حیدرآباد کے ونستھلی پورم میں توجہ ہٹاکر 58لاکھ نقد رقم لوٹ لینے کی واردات میں پولیس کو تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والی رام جی نگرگیانگ پرشبہ ہے۔ یہ رقم پناما برانچ پرواقع ایکسس بینک کے اے ٹی ایم سے لوٹ لی گئی تھی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعہ ملزمین کی نشاندہی کرتے ہوئے پولیس نے چھ ٹیمیں تشکیل دیں اور تحقیقاتی عمل میں شدت پیدا کردی گئی ہے۔ پولیس نے مشتبہ افراد کی تصاویر جاری کرتے ہوئے تمام چیک پوسٹس اور ٹول گیٹس کوچوکس کردیا ہے تاکہ خاطیوں کوگرفتارکیاجاسکے۔

Post source : Urduleaks news network