May 20, 2019

سنگاریڈی سے اغواء ہونے والا نومولود یلاریڈی میں برآمد

سنگاریڈی سے اغواء ہونے والا نومولود یلاریڈی میں برآمد

سنگاریڈی-9 مئی( اردو لیکس)دو دن قبل سرکاری ہاسپٹل سے اغوا ہونے والے نومولود بچے کا پتہ چل گیاپولیس نے نومولود بچے کو برآمد کر لیا اور اسے اس کے اصلی ماں باپ کے حوالے کردیا تفصیلات کے مطابق تلنگانہ کے سنگاریڈی کے سرکاری ہاسپٹل سے دو دن قبل ایک نومولود بچے کا اغوا ہو گیا تھا ہاسپٹل سے اغوا ہونے والے بچے کی تلاش کے لیے پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھی پولیس نے سی سی کیمروں کے تعاون سے اغوا کرنے والے جوڑے کا پتہ چلا لیا جو موٹر بائیک پرسنگاریڈی سے کاماریڈی کی طرف روانہ ہوئے تھے پولیس نے موٹر بائیک نمبر سے پتہ چلاتے ہوئے اغوا کار کے مکان تک پہنچ گئے جو کاما ریڈی کے یلاریڈی منڈل کے شیوانگر میں بچہ کو چھپا رکھا تھا پولیس نے بتایا کہ اغوا کرنے والے سنتوش اور شوبھا نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ان کا بچہ مر جانے کی وجہ سے انہوں نے اس بچے کا اغوا کیا تھا

Post source : urduleaks news network