May 20, 2019

لندن میں حیدرآبادی نوجوان کا قتل

لندن میں حیدرآبادی نوجوان کا قتل

حیدرآباد9 مئی (اردولیکس/ایجنسیز)لندن میں ایک حیدرآبادی نوجوان کا قتل کردیا گیا جن کی شناخت نور خان بازار کے محمد ندیم الدین کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ محمد ندیم الدین چھ سال قبل لندن روانہ ہوئے تھے محمد ندیم الدین ٹیسکو سوپر مارکیٹ کے ملازم تھے اور اسی سپرمارکیٹ کے ایک ساتھی نے ان کا قتل کردیا۔جو ہندوستانی بتایا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ سوپر مارکیٹ کے انتظامیہ نے ندیم الدین کے قتل کی اطلاع ان کی بیوی کو دی جو چند ماہ قبل لندن روانہ ہوئی تھی ندیم الدین کے قتل کی وجہ فوری معلوم نہیں ہوسکی ان کی نعش سوپر مارکیٹ کے سیلار میں کار پارکنگ کے پاس دستیاب ہویی۔ لندن کی پولیس قتل واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔

Post source : Urduleaks news network