July 20, 2019

عادل آباد سے حیدرآباد جانے والی بس کے حادثے کی وجہ!

عادل آباد سے حیدرآباد جانے والی بس کے حادثے کی وجہ!

عادل آباد 14 مئی( اردو لیکس) عادل آباد سے حیدرآباد جانے والی بس کے حادثے کا شکار ہونے کی ابتدائی وجوہات کا پتہ چل گیا ہے۔ کل رات عادل آباد سے بذریعہ اوٹنور حیدرآباد آنے والی بس اوٹنور کے پاس درخت سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں بس ڈرائیور وسنت ہلاک اور دیگر دس مسافر زخمی ہوگئے تھے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق بس ڈرائیور کے قلب پر حملہ ہوا جس کے باعث اس نے بس پر کنٹرول کھو دیا اور بس بے قابو ہوکر درخت  ٹکرا گیی۔ پولیس کی جانب سے حادثہ کی تحقیقات جاری ہے۔زخمیوں کو علاج کے لیے حیدرآباد کے ریمس ہوسپٹل میں بھرتی کروا دیا گیا ہے۔

Post source : urduleaks news network